Sports

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر کسے بنانے پر غور شروع کر دیا ؟ جانئے 


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا کر کسے بنانے پر غور شروع کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ  کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کرکٹر سعود شکیل اور ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔فرنچائز کی اعلیٰ قیادے سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کے فیصلے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں تاہم کئی افراد انکے 8 سالہ پی ایس ایل کپتانی کے دور کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران ابتدائی طور پر سرفراز کو کپتان نامزد کرنے کے باوجود فروری میں آنے والے سیزن کے آغاز سے قبل تبدیلی کا امکان ہے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتانی سے متعلق کوچ شین واٹسن سے مشورہ لیا جائے گا اور وہ مبینہ طور پر قیادت میں تبدیلی کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے سے ترقی دیکر ٹیم ڈائریکٹر بنادیا ہے جبکہ ہیڈکوچ کیلئے شین واٹسن کی خدمات لی ہیں۔



Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button